13 ستمبر 2013 - 19:30
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران پہنچ گئے ہیں

عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ نجیفی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ نجیفی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا ایئر پورٹ پر ایرانی ڈپٹی اسپیکر حجۃ الاسلام ابو ترابی نے استقبال کیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایرانی صدر روحانی، پارلیمنٹ کے اسپیر لاریجانی اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

.......

/169